صدر ڈاکٹر عارف علوی کا سپاہی تنویر احمد شہید کے والد کو ٹیلی فون، شہید کے لئے بلندی درجات، ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی

جمعرات 9 فروری 2023 13:58

صدر  ڈاکٹر عارف علوی  کا سپاہی تنویر احمد شہید کے والد کو  ٹیلی فون، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2023ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپاہی تنویر احمد شہید کے والد کو ٹیلی فون کرکے ان سے تعزیت کا اظہارکیا۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق سپاہی تنویر احمد 5 فروری کو موسیٰ چیک پوسٹ کوئٹہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے شہید اور اس کے خاندان کے جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے خدمات اور قوم کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے فرض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کرنے ، وطن کیلئے قربانی پر شہید کو سلام پیش کیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے شہید کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور وطن کی خاطر قربانی دینے پر قوم کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔صدر مملکت نے شہید کے لئے بلندی درجات اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔\932