Live Updates

تحریک انصاف نے دیگر شہروں سے کارکنوں کو زمان پارک نہ بلانے پر مشاورت شروع کر دی

پی ٹی آئی امیدوار اور کارکن زمان پارک آنے کے بجائے حلقوں میں مہم پر توجہ دیں،عمران خان کی ہدایت

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 9 فروری 2023 13:10

تحریک انصاف نے دیگر شہروں سے کارکنوں کو زمان پارک نہ بلانے پر مشاورت ..
لاہور (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 09 فروری 2023ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے زمان پارک میں سکیورٹی کیلئے متبادل پلان کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار اور کارکن زمان پارک آنے کے بجائے حلقوں میں مہم پر توجہ دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی امیدواروں کو انتخابات کی تیاریوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کر دی،ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے دیگر شہروں سے کارکنوں اور رہنماؤں کو زمان پارک نہ بلانے پر مشاورت شروع کر دی ہے جبکہ دیگر شہروں سے آئے کارکن کے کیمپوں کو کینال روڈ سے ہٹانے کی تجویز زیر غور ہے۔

عمران خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیدوار اور کارکن زمان پارک آنے کی بجائے حلقوں میں مہم پر توجہ دیں،پی ٹی آئی لاہور کے صدر نے کہا ہے کہ لاہور کے کارکنوں کی زمان پارک کے باہر مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر کارکنوں نے کپتان کی حفاظت کے لیے زمان پارک کے باہر ڈیرے لگا رکھے ہیں۔

اس وقت زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہے جو رات بھر وہیں موجود رہتے ہیں۔کارکنوں کے لیے ناشتے اور کھانے کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے،کارکن رات بھر آگ جلا کر بیٹھتے ہیں،اسی کے پیش نظر پارٹی قیادت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ زمان پارک میں لوہے کے خیمے لگائے جائیں تاکہ کارکنوں کو سردی سے بچایا جا سکے۔اعظم خان نیازی کی طرف سے لوہے کے خیمے تیار کیے جا رہے ہیں،پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی لیڈر کی حفاظت کیلئے یہاں موجود رہیں گے،لوہے کے خیمے لگانا شروع کر دیے گئے ہیں،لوہے کے کیمپوں کا مقصد کارکنوں کو سردی اور بارش سے بچانا ہے۔

دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے زمان پارک سے بنی گالا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق عمران خان ڈاکٹرز کی مشاورت سے لاہور سے بنی گالا منتقل ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات