عوامی نیشنل پارٹی کو دیوار سے لگانے اور کمزور کرنے کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،سردارفریداللہ خان دمڑ

جمعہ 10 فروری 2023 23:18

سنجاوی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2023ء) سنجاوی باچا خان مرکز میں خان عبدالغفارخان باچا خان بابا،خان عبدالعلیم خان مرحوم،انقلابی شاعر اجمل خٹک کی مشترکہ برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔تقریب برسی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر سردار فریداللہ خان دمڑ،ڈاکٹر عبدالرحیم کاکڑ،عطاء گل ترین،عبدالخالق دمڑ،احمد خان اندڑ محمد اشرف،عبدالکیم ودیگر نے کہا کہ باچا خان،خان عبدالولی خان برصغیر پاک وہند کے بڑے عظیم لیڈر تھے جنہوں ساری عمر خدمت خلق اور عوام کے حق حقوق کیلئے گذاری ان جیسے عظیم رہنما نہ پھر آ ہے ہیں نہ ملیں گے انہوں مظلوم عوام اور پشتون قوم کے حق حقوق کیلئے ہر جابر کا مقابلہ کیا انقلابی شاعر اجمل خٹک نے بھی ساری عمر مظلوم عوام کی نمائندگی کی ۔

(جاری ہے)

سردارفریداللہ خان دمڑ نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتون قوم کی نمائندہ جماعت کے ساتھ مظلوم عوام کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ مظلوم عوام کی مفادات کی سیاست کی ہے اور ہمیشہ ڈکٹیٹروں ظالموں کی مخالفت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کیخلاف ہرساش کا کارکنان نے ڈٹ کر پہلے بھی مقابلہ کیا ہے اب بھی تیار ہیں آئندہ بھی کریں گے سب سن لیں عوامی نیشنل پارٹی کو کمزور کرنے دیوار سے لگانے کے خطرناک نتائج نکلیں گے عوامی نیشنل پارٹی محب وطن پر امن جماعت ہے اور تشدد پر یقین نہیں رکھتی لیکن اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کے وہ پشتون قوم یا ان کے ساتھ ظلم پر خاموش رہے گی سردارفریداللہ خان دمڑ نے مشترکہ برسی میں بڑی تعداد میں شمولیت کرنے پر کارکنوں رہنماؤں اور عوام کا شکریہ ادا کیا بعد میں باچا خان۔

خان عبدالولی خان۔اجمل خٹک کیلئے خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے۔