سردارعبد الرب نشتر تحریک پاکستان کے عظیم سپوت تھے۔ جمیل احمد خان

منگل 14 فروری 2023 22:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کراچی ڈویڑن کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کے عظیم سپوت سردار عبد الرب نشتر کی عملی جدوجہد اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار عبدالرب نشتر کی برسی پر انکے مزار پر حاضری کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ سردار عبد الرب نشتر نے قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر اکابرین ملت کے ہمراہ صف اول کا کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں پر فخر کرتی ہیں ضرورت اس امر کی ہے اکابرین کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے نظریاتی ملک پاکستان کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور وطن عزیز کے دشمن سازشوں میں مصروف ہیں جو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں ہمارا ملک پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے تمام محب وطن قوتیں مفادات کی سیاست سے بالاتر ہوکر اپنا قومی کردار ادا کریں تمام سیاسی قوتیں شورش کی سیاست ترک کرکے ملکی مفاد میں قومی یکجہتی ذریعے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں محمد جمیل احمد خان نے مزید کہا کہ حصول پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والے مجاید ہیں وقت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان سے محبت کا تقاضہ ہے کہ تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتفاق و اتحاد ذریعے سے ہی ملک مضبوط ہوگا۔