سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی کی ملاقات

بدھ 22 فروری 2023 22:57

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2023ء) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی کی ملاقات کی ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔سپیکر راجہ پرویز اشرف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی حکومت اور عوام کے لیے پاکستان کی پارلیمان اور عوام کی جانب سے مبارکباد کا پیغام دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام سعودی عرب کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہاں ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ خوشگوار برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی پرفخر ہے،سعودی عرب نے پاکستان میں سماجی اور معاشی ترقی کے لیے ہمیشہ فراخ دالانہ مدد کی،مسلم اٴْمہ کو درپیش چیلینجز کے لیے یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں مسلسل رابطوں کا فروغ ضروری ہے ،پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا، پاکستان تمام تصفیہ طلب معاملات کو مذکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی اور سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں،پاکستان کی پارلیمان رواں سال آئین کی گولڈن جوبلی منا رہی ہے،گولڈن جوبلی تقریبات میں تمام دوست ممالک کے اسپیکرز کو مدعو کیا جائے گا، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اسپیکر کے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر نیک خواہشات کے اظہار پر اظہار تشکرکیا اور کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو اپنا مخلص دوست اور بھائی تصور کرتا ہے،دونوں ممالک کے مابین دوستی کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے ، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سعودی سفیر کی اسپیکر کو سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سماجی شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔