Live Updates

صدر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی سے گریز کرنا چاہیے

ملکی صورتحال صدر کے خلاف کارروائی کرنے کی متحمل نہیں ہے۔گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 11 مارچ 2023 12:37

صدر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی سے گریز کرنا چاہیے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2023ء) گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ صدر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی سے گریز کرنا چاہیے، ملکی صورتحال صدر کے خلاف کارروائی کرنے کی متحمل نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے الیکشن کمیشن کو خط کے ذریعے آگاہ کیا،نگراں صوبائی حکومت نے مشاورت کے بعد مجھے ایک خط بھیجا۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ سب سے پہلے میں مانوں گا۔نگران صوبائی حکومت کے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا۔الیکشن کمیشن کو رائے دینا میرا اور نگران صوبائی حکومت کا حق ہے۔میں نے تاریخ بھی دینی ہے اور باقی ذمہ داریاں بھی پوری کرنی ہیں،مشکلات ضرور ہوتی ہے تاہم چینلجز سے نمٹا بھی ہوتا ہے۔۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کا 25 سالہ تجربہ ہے تو میں40 سال سے منتخب ہوتا آرہا ہوں۔

(جاری ہے)

آخری دم تک کوشش ہو گی پُر امن اور منصفانہ انتخابات کرا دوں۔ آئین شکنی سےمتعلق پی ٹی آئی لیگل نوٹس نہیں ملا،میڈیا کے ذریعے پتہ چلا۔گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ صدر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی سے گریز کرنا چاہیے۔ملکی صورتحال صدر کے خلاف کارروائی کرنے کی متحمل نہیں ہے۔دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدرمملکت کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ۔

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت صدر کو نااہل کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 16 مارچ کو سماعت کرے گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدر مملکت کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔یہاں واضح رہے کہ سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت صدرِ مملکت، عمران خان اور قاسم سوری کے خلاف ریفرنس تیار کر رہی ہے۔ صدرِ مملکت،سابق وزیراعظم اور سابق ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدالتی احکامات کے باوجود اسمبلی تحلیل کے اعلان پر آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات