رنبیر کپور کا عالیہ بھٹ کی نقل کرتے دلچسپ پوز ، تصاویر وائرل

ہفتہ 18 مارچ 2023 12:20

رنبیر کپور کا عالیہ بھٹ کی نقل کرتے دلچسپ پوز ، تصاویر وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2023ء) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور آج کل اپنی نئی فلم تو جھوٹی میں مکار کی پروموشن میں مصروف ہیں۔انہوں نے اہلیہ عالیہ بھٹ کی اداکاری کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

عالیہ بھٹ نے مشہور زمانہ فلم راضی میں روتے ہوئے ایک منظر فلمایا تھا جس میں وہ کہتی ہیں کہ مجھے گھر جانا ہے۔رنبیر کپور نے اسی منظر کی نقل کرتے ہوئے دلچسپ پوز دیا۔انسٹاگرام پر ایک صارف نے عالیہ اور رنبیر کی ویڈیو شیئر کی اور ازراہ مذاق پوچھا کہ کس نے بہتر کیا ہی ۔

متعلقہ عنوان :