پولیس ریوائزڈ نیشنل ایکشن پرمکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مظفر آباد

ہفتہ 18 مارچ 2023 18:15

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2023ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مظفرآباد عرفان مسعود کشفی نے کہا ہے کہ پولیس ریوائزڈ نیشنل ایکشن پرمکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی مظفرآباد نے ریجن آفس میں منعقدہ کرائم ریویو میٹنگ کے دوران کیا۔ میٹنگ میں ریجن مظفرآباد کے تینوں اضلاع مظفرآباد، نیلم ویلی اور جہلم ویلی کے پولیس آفیسران نے شرکت کی۔

تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے کرائم، لاء اینڈ آرڈر، نیشنل ایکشن پلان، فارنرز سیکیورٹی اور آئی ٹی پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی مظفرآباد نے ریجن مظفرآباد کی مجموعی امن و عامہ کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا،اس موقع پرڈی آئی جی مظفرآباد نے تینوں اضلاع کے پولیس آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ریوائزڈ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

ڈرگ ڈیلرز کے خلاف خصوصی مہم کے ذریعے گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے ۔منشیات کی لعنت سے سوسائٹی کو بچانا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔اشتہاری، مفروران مقدمات کی گرفتاری، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پیشہ وارانہ انداز میں بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے۔ امن کمیٹیوں اور Neighbour Hood واچ کمیٹیوں کو فعال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :