گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس برائے خواتین میں سالانہ تقریب ِ تقسیم انعامات منعقد

پیر 20 مارچ 2023 18:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2023ء) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس برائے خواتین میں سالانہ تقریب انعامات کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کے مہمان ِخصوصی ڈائریکٹر کالجز سرفراز گجر تھے۔ تقریب میں پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج خواجہ شاہد اقبال اور شبیر الحسن سمیت دیگر اساتذہ کرام اور طالبات نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر کالجز نے ڈی کام میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کالج کی طالبہ ایمن حفیظ سمیت دیگر طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالج سرفراز گجر کا کہنا تھا کہ ہماری طالبات صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ طالبات کے تعلیمی اداروں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے اور اُنہیں بھی تعلیم کے بھر پور یکساں مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے شاندار کارکردگی دکھانے والی طالبات کو مبارکباد دی او راُن کی آئندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کاا ظہار کیا۔ بعدازاں پرنسپل شبیر الحسن نے ڈائریکٹر کالجز سرفراز گجر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :