روسی حکومت نے سرکاری افسران کو آئی فون استعمال کرنے سے روک دیا

منگل 21 مارچ 2023 15:21

روسی حکومت نے سرکاری افسران کو آئی فون استعمال کرنے سے روک دیا
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء)روسی حکومت نے سرکاری افسران کو آئی فون استعمال نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔روسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے کہا کہ مغربی ممالک کی انٹیلیجنس ایجنسیاں آئی فون کنٹرول کرسکتی ہیں۔کریملن کی طرف سے قومی سیاستدانوں کیلئے منعقدہ سیمینار میں صدارتی انتظامیہ کے فرسٹ ڈپٹی ہیڈ سرگئی کرینکو کا کہنا تھا کہ یکم اپریل سے سرکاری عہدیدارن اپنے فون تبدیل کرلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ حکم نامہ آئی فون استعمال کرنے والوں کیلئے ہے، یا تو پھینک دیں یا اپنے بچوں کو دے دیں۔اخباری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممکن ہے کہ سرکاری افسران کو آئی فون کے متبادل فون کریملن ہی فراہم کرے، ان فونز میں مختلف آپریٹنگ سسٹم ڈالے جائیں گے۔کریملن ترجمان دمیتری پیسکوف نے کہا کہ وہ اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کرسکتے لیکن یہ بتا سکتے ہیں کہ سرکاری کام میں ویسے بھی اسمارٹ فونز استعمال نہیں ہوتے۔