عازمین حج کے لئے کورونا ویکسین لگوانا،روانگی سے 72 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی

عازمین حج کے لئے زیادہ سے زیادہ 65 سال عمر کی حد ختم کر دی گئی ہے‘ ڈائریکٹر حج لاہور

منگل 21 مارچ 2023 22:50

عازمین حج کے لئے کورونا ویکسین لگوانا،روانگی سے 72 گھنٹے پہلے پی سی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) اس سال تمام عازمین حج کے لئے کورونا ویکسین لگوانا ضروری ہے،روانگی سے 72 گھنٹے پہلے وزارت مذہبی امور کی نامزد کردہ لیبارٹریوں سے پی سی آر ٹیسٹ کروانا بھی لازمی ہے۔ڈائریکٹر حج لاہور اقرار احمد نے یہ بات گزشتہ روز حج ڈائریکٹوریٹ لاہور میں ماسٹر ٹرینرز کے مشاورتی اجلاس کے دوران بتائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سید مجیب اکبر شاہ اور حامد ڈار بھی موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حج پر جانے کے لئے زیادہ سے زیادہ 65 سال عمر کی حد ختم کر دی گئی ہے۔اب اس سے زیادہ عمر کے افراد بھی حج پر جا سکتے ہیں۔ گورنمنٹ سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 مارچ ہے۔ ان درخواستوں کی قرعہ اندازی 5 اپریل کو ہو گی۔ مناسک حج کی تربیت دینے کے پروگرام 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔