ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر8 فیصدکی نموریکارڈ

جمعرات 23 مارچ 2023 16:33

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2023ء) ملک میں ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر8 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2023 تک کی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم 489 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات پر453 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

(جاری ہے)

فروری میں ایل پی جی کی درآمدات پر61 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال فروری کے 57ملین ڈالرکے مقابلہ میں 8 فیصدزیادہ ہے، جنوری کے مقابلہ میں فروری میں ایل پی جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر15 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جنوری میں 71 ملین ڈالرمالیت کی ایل پی جی کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو فروری میں کم ہوکر61 ملین ڈالرہوگئی، واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پیٹرولیم گروپ کی مصنوعات کا درآمدی بل 11.87 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 12.94 ارب ڈالرتھا۔

متعلقہ عنوان :