کرکٹ سکوررز کیلئے تربیتی سیشن 25 مارچ کو منعقد ہو گا۔چیف آرگنائزر

جمعرات 23 مارچ 2023 20:45

کرکٹ سکوررز کیلئے تربیتی سیشن 25 مارچ کو منعقد ہو گا۔چیف آرگنائزر
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2023ء) امپائرز اینڈ سکوررز ایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام ترمیمی شیڈول کے تحت جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے نئے اور سینئر کرکٹ سکوررز کیلئے تربیتی سیشن 25 مارچ کو منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

چیف آرگنائزر پروفیسر ندیم اقبال اور چیف کوآرڈینیٹر شاہد صدیق کے مطابق سابقہ شیڈول کے مطابق یہ کورس 18مارچ کو یونا تھا تاہم پی سی بی اسائمنٹ کے باعث شیڈول میں ایک ہفتہ کی توسیع کی گئی تھی اب یہ ترمیمی شیڈول کے تحت 25مارچ کو صبح 10بجے سے شام 4بجے تک ای لائبریری سپورٹس کمپلیکس کے آڈیٹوریم ہال ملتان میں منعقد ہو گا۔

پاکستان کے نامور انٹرنیشنل ٹیسٹ سکورر عتیق خان تربیتی لیکچر دیں گے۔ رجسٹریشن کیلئے چیف آرگنائزر پروفیسر ندیم اقبال اورچیف کوآرڈینیٹر شاہد صدیق سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔