میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، اینڈی مرے پہلے ہی رائونڈ میں شکست سے دوچار

جمعرات 23 مارچ 2023 22:43

میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، اینڈی مرے پہلے ہی رائونڈ میں شکست سے دوچار
میامی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2023ء) برطانوی ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے کو میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی رائونڈ میں سربیا کے کھلاڑی ڈوسن لاجووچ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اینڈی مرے جو 2009 اور 2013 میں میامی اوپن کا اعزاز جیت چکے ہیں کو پہلے ہی رائونڈ میں ڈوسن نے چھ چار اور سات پانچ سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا، یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں بھی اینڈی مرے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، 35 سالہ اینڈی مرے کے علاوہ ٹورنامنٹ میں شامل برطانوی کھلاڑی کائل ایڈمونڈ بھی مینز سنگلز مقابلوںمیں شکست کے بعد باہر ہو گئے ہیں جبکہ خواتین کے مقابلوں میں ایما راڈوکونو کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :