بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 86 پیسے اضافے کا امکان

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی،30مارچ کو سماعت ہوگی

جمعرات 23 مارچ 2023 22:01

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 86 پیسے اضافے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2023ء) بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 86 پیسے اضافے کا امکان ہے اس ضمن میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی۔سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے درخواست ماہ فروری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئہ ۔

(جاری ہے)

ینیپرا اتھارٹی 30 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کریگی، منظوری کی صورت میں اضافہ سرکاری بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہوگا جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سیکراچی کے بجلی صارفین کیلئے ایف سی اے کی مد ایک روپے 62 پیسے اضافے کی درخواست پہلے سے نیپرا میں دائر کی جا چکی ہے سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کی درخواستوں پر الگ الگ سماعت ایک ہی روز ہوگی اور اس کے بعد قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوا۔