سندھ کے 15 اظلاع کے کچھ حلقوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی آمرانہ سوچ کوآج شکست دینے کا دن ہے ،سردار عبدالرحیم

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2023ء) کستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ کے 15اظلاع کے کچھ حلقوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی آمرانہ سوچ کو شکست دینے کا دن ہے ، زرداری لیگ نے اپنے مخالفین کو کوٹڈیجی ، کنڈیاری ، بدین اور دیگر علاقوں میں ہراساں کرتے ہوئے سیاسی کارکنان کو انتقام کا نشانہ بنایا اور غیر قانونی طور پر گرفتار کیا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی سندھ بھر میں رکارڈ دھاندلیاں کی گئی پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے بیلٹ پیپر چوری اور حملے کیے گئے تھے ، جس کی وجہ سے ان حلقوں میں دوبارہ انتخابات ہو رہے ہیں ، اور اب جمہوریت کے خودساختہ چیمپئین اپنے مخالف ووٹروں کو پولیس کی طاقت سے حراساں کرکے گرفتاریاں کررہیہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر آج دبارہ ہونے والے انتخابات میں دھاندلی اور تشدد کے واقعات کو نہیں روکا گیا تو عوام احتجاجا سڑکوں پر نکل آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کو یاد دلاتے ہیں کہ کشمور میں پیپلزپارٹی کے ڈکیت بیلٹ پیپر لیکر چلے گئے تھے مگر حکومت کہیں پر بھی نظر نہیں آرہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نمائندے اپنی خراب کارکردگی کی وجہ سے عوام میں نہیں جا سکتے اسلیئے پولیس کی مدد سے پولنگ اسٹیشنز کو یرغمال بناکر پیپلزپارٹی کے ایجنٹس بلیٹ پیپرز چرا کر جعلی ٹھپے لگا کر اپنے امیدواروں کو جیتواتے ہیں۔