گ*بلوچستان میں حکومت نام کا کوئی چیزنہیں ہرطرف اندھیر نگری،مولانا عبدالحق ہاشمی

Qبدعنوانی ،بدامنی اور قرباء پرور ی کمیشن مافیاکاراج ہے عدل وانصاف کا فقدان،جائز حقوق کے حصول کیلئے مشکلات وپریشانی اور انصاف کے دروازے بند ہیں،امیرجماعت اسلامی بلوچستان

پیر 27 مارچ 2023 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2023ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان میں حکومت نام کا کوئی چیزنہیں ہرطرف اندھیر نگری ،بدعنوانی ،بدامنی اور قرباء پرور ی کمیشن مافیاکاراج ہے عدل وانصاف کا فقدان،جائز حقوق کے حصول کیلئے مشکلات وپریشانی اور انصاف کے دروازے بند ہیں ۔انصاف وی وی آئی پیز وزراء وسیکورٹی اہلکاروں کے دہلیزپر جبکہ عوام کے حقو ق کیلئے قانونی طریقے سے لڑنے والے ڈھائی سے قید میں ،عدالت میں ان کو ریلیف دینے کے موڈمیں نہیں۔

ناانصافی ظلم وجبر پر آنکھیں بند کرنے کے حوالے سے حکومت، عدالت سیکورٹی فورسزسب ایک پیچ پرہے عوام کی پریشانی مشکلات میں روزبروزاضافہ ہورہاہے ایسے لوگوں کو قوم پر مسلط کیا گیاہے جس سے خیر کی توقع نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی گوادر کے رہنما مذاکراتی ٹیم کے رکن مولانا لیاقت بلوچ ودیگر ذمہ داران کی گرفتاری بلاوجہ ،قابل مذمت اور حالات خراب کرنے کی سازش ہے ۔

حکومت انتظامیہ سیکورٹی فورسزمولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو قید میں رکھ کر،جماعت اسلامی وحق دو کے دیگرکارکنان کوگرفتار کرکے گوادرکے حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔عدلیہ دن بدن متنازعہ ،خراب ہوتے کردار کا جائزہ لیں اسے ٹھیک کریں اور جانبداری کی علامات کی وجہ سے عدلیہ کا درجہ دنیا میں سب سے نیچے آگیا ہے ایک طرف ضمانتوں ،رعائیتوں کاجمعہ بازار لگاہوا ہے دوسری طرف اپنے حق کی بات کرنے ،پرامن لوگوں کیلئے قانونی طریقے سے جدوجہد کرنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔

پہلے عوام کا عدالتوں سے انصاف کی توقع تھی لیکن اب حالات بہت بدل گیے ہیں۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ گوادر سمیت بلوچستان کے مظلوم عوام کیلئے توانا آوازہے جیل سے بھی اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں رہا ہوتے ہیں عوام کے حقوق کی تحریک کومذیدمنظم کریں گے ۔انتظامیہ ،حکومت وادارے ،میڈیا،سیکورٹی فورسزمولانا ہدایت الرحمان بلوچ پر جھوٹے الزامات لگانے سے گریز کریں ۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوبلاوجہ ،جھوٹے الزامات میں ڈھائی ماہ سے قید کیاگیا ہے۔مولانا محروم،محکوم ومجبور عوام کے حقوق کیلئے آوازبلند کرتے رہیں گے حق وسچ کیلئے اور ظلم وجبر لوٹ مارکے خلاف جدوجہد کرنے والے انشاء اللہ کامیاب ہوں گے گرفتاری جھوٹے مقدمات حق کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی نہ حق وسچ کے سفر کو رکھوایا جاسکتا ہے