وزیر اطلاعات کے پی اور سیکرٹری اطلاعات میں کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر تلخ کلامی

وزیر اطلاعات سیکرٹری انفارمیشن کی کرسی پر بیٹھنے لگے تو سیکرٹری انفارمیشن نے وزیراطلاعات کو اپنی کرسی پر بیٹھنے سے منع کر دیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 29 مارچ 2023 22:09

وزیر اطلاعات کے پی اور سیکرٹری اطلاعات میں کرسی پر بیٹھنے کے معاملے ..
پشاور (اردو پوائنٹ،تازہ ترین اخبار ۔ 29 مارچ 2023ء ) نگران وزیر اطلاعات کے پی اور سیکرٹری اطلاعات میں کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر تلخ کلامی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سیکرٹری انفارمیشن کی کرسی پر بیٹھنے لگے تو سیکرٹری انفارمیشن نے وزیراطلاعات کو اپنی کرسی پر بیٹھنے سے منع کر دیا۔

(جاری ہے)

معاملے پر نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال نے کہا کہ سیکرٹری انفارمیشن سے نگران کابینہ کی زیر استعمال گاڑیوں کی معلومات لینے گیا تو کہا گیا کہ آپ میری کرسی پر نہیں دوسری کرسی پر بیٹھ جائیں،کئی گھنٹے تک بیٹھا رہا لیکن کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

فیروز جمال شاہ نے کہا کہ چیف سیکرٹری کو ہاتھ سے خط لکھا کہ میرا سیکرٹری میرے احکامات نہیں مان رہا۔ نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری 4 سے 5 گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں، ڈی جی کے دفتر بھی گیا لیکن انھوں نے بھی معلومات فراہم نہیں کیں۔