Live Updates

برطانیہ کے دورہ پر آئے پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ کے اعزاز میں پر وقار تقریبات کا اہتمام

Zia Syed ضیا سید بدھ 29 مارچ 2023 23:54

برطانیہ کے دورہ پر آئے  پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ کے اعزاز میں ..
مانچسٹر(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2023ء) پاکستان پریس کلب برطانیہ کے نومنتخب صدر شیراز خان کی جانب سے پاکستان سے برطانیہ کے دورہ پر آے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر اور سینئر صحافی محمد افضل بٹ کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افضل بٹ نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کی ہر جدوجہد عام عوام کے لیے ہوتی ہے تا کہ میڈیا کی آزادی عوام میں شعور اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے پاکستان کے صحافیوں نے ہر دور میں سخت حالات کا سامنا کیا اور کوشش کی کہ عوام کو بروقت حقیقت سے آگاہ کیا جائے اور اس کے بدلے میں صحافیوں نے بے پناہ قربانیاں بھی دیں، افضل بٹ نے کہا کہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ اب دنیا بھر میں پاکستانی صحافیوں کی ایک بڑی تعداد صحافتی خدمات سر انجام دے رہے ہے جو کہ تارکین وطن کی موثر آواز ہیں شیراز خان منجھے ہوئے اور بہترین صحافیوں کی قیادت کر رہے ہیں ان کی خدمات قابل فخر ہیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں افضل بٹ نے مياں عامر علی کو جرنلسٹس ايسوسی ايشن آف پاکستان کا صدر بننے پر بھی دلی مُبارکباد پیش کی۔

جس ميں پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کے صدر آصف بٹ، اسلم بھٹہ، سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی یوکے چوہدری فخر اقبال، سابق صدر ایسٹ آف سکاٹ لینڈ محمد ارشد شیفیلڈ عرفان احمد چیف کوارڈی نیٹرپی ٹی آئی نارتھ ویسٹ، محمود حیدر بٹ ساگر برمنگھم، ڈاکٹر اظہر محمود بولٹن اور ديگر معزز شحضيات نے بھی شرکت کی۔اس سے قبل دورہ لندن کے دوران محمد افضل بٹ نے اظہر جاوید اور کوثر کاظمی کے ہمراہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے بھی ملاقات کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات