امریکا میں طوفان، 3افراد ہلاک،متعددزخمی

طوفان کے باعث کئی مکانات بھی تباہ ہوگئے،غیرملکی میڈیا

ہفتہ 1 اپریل 2023 14:56

امریکا میں طوفان، 3افراد ہلاک،متعددزخمی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) امریکا کی وسط مغربی اور جنوبی ریاستوں میں طوفان کے باعث کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔آرکنسا میں 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں گاڑیاں الٹ گئیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث کئی مکانات بھی تباہ ہوگئے۔ طوفان سے مسی سپی اور الی نوائے میں حادثات کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق کم از کم دو درجن افراد اسپتال میں داخل ہیں جبکہ وسیع پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔