کویت میں عبایا پہن کر بھیک مانگنے والا پاکستانی نوجوان گرفتار

ملزم سے صرف ایک ہفتے میں جمع کی گئی بھاری رقم بھی ضبط کرلی گئی

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 1 اپریل 2023 14:58

کویت میں عبایا پہن کر بھیک مانگنے والا پاکستانی نوجوان گرفتار
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 اپریل 2023ء ) خلیجی ملک کویت میں عبایا پہن کر بھیک مانگنے والے پاکستانی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کویت میں جنرل ایڈمنسٹریشن آف ریزیڈنس افیئرز انویسٹی گیشن نے برقعہ پہن کر بھیک مانگتے ہوئے ایک ایشیائی شخص کو گرفتار کیا ہے، کویت کی ایک مسجد میں نمازیوں کو دھوکہ دینے کے لیے بھیک مانگنے کے لیے ایک ویڈیو کلپ میں پاکستانی شہریت کے اس رہائشی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ خود کو ایک خاتون ظاہر کرنے کے لیے عبایا پہنے ہوا تھا، اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں ایک بڑی رقم بھی دکھائی گئی ہے جو اس کے قبضے میں بھیک مانگنے کے ایک ہفتے کے دوران ضبط کی گئی، یہ گرفتاری اس مہم کے بعد ہوئی ہے جو کویتی حکام نے ملک میں خاص طور پر رمضان میں بھیک مانگنے سے نمٹنے کے لیے شروع کی ہے۔

(جاری ہے)


کویتی وزارت داخلہ نے بھیک مانگنے کے مسئلے سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیا ہے، جسے معاشرے کے خلاف جرم سمجھا جاتا ہے اور اس سے ملک کے امیج کو نقصان پہنچتا ہے، وزارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک ریلیشنز اینڈ سیکیورٹی میڈیا نے شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فراہم کردہ فون نمبرز یا ایمرجنسی نمبر 112 کے ذریعے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے بھیک مانگنے کے کسی بھی واقعے کی اطلاع دیں۔

وزارت نے اپنے ملک کے مفادات کے تحفظ میں شہریوں کی طرف سے ادا کیے جانے والے اہم کردار پر زور دیا ہے، اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کویت کی وزارت داخلہ کے مختلف شعبوں بشمول جنرل ایڈمنسٹریشن آف ریذیڈنسی افیئرز انویسٹی گیشن اور جنرل ایڈمنسٹریشن آف کریمنل انویسٹی گیشن نے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے، سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بھیک مانگتے پکڑے جانے والے کسی بھی غیر ملکی کو فوری طور پر ملک بدر کر دیا جائے گا، اس کے اسپانسر کو قانونی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور ممکنہ طور پر کسی بھی غیر ملکی کو اسپانسر کرنے سے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :