آزادکشمیر سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کی سزا پر تنویرالیاس کی حکم امتناع کی درخواست مسترد

جمعرات 13 اپریل 2023 14:59

آزادکشمیر سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کی سزا پر تنویرالیاس کی حکم امتناع ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2023ء) آزادکشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی ہائی کورٹ کی سزا پر حکم امتناع دینے کی درخواست مستردکردی۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی اپیل کی سماعت آزادکشمیر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں فل بینچ نے کی بینچ میں جسٹس رضا علی خان اور جسٹس خواجہ نسیم شامل تھے۔

سردار تنویر الیاس کی جانب سے لیگل ٹیم کی قیادت ایڈووکیٹ رازق خان کر رہے تھے ۔خیال رہے کہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے ایک روز قبل سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت پر سزا سنا کر نااہل کیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں گزشتہ روز اپیل دائر کی تھی۔ آزادکشمیرکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ۔