لاہور میں جناح ہائوس پر حملہ آر ایس ایس کے ایجنڈے کی تکمیل ہے،راجہ فاروق حیدر

جمعرات 11 مئی 2023 11:51

لاہور میں  جناح ہائوس پر حملہ آر ایس ایس کے ایجنڈے کی تکمیل ہے،راجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2023ء) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنما اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ لاہور میں جناح ہائوس پر حملہ آر ایس ایس کے ایجنڈے کی تکمیل ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے بلوائیوں نے قومی عمارات پر دھاوا بولا،ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ جو کچھ پاکستان میں دو دنوں سے ہورہا ہے ا س پر کشمیری عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔