-پی ٹی آئی نے کراچی میٹرو پولیٹن کی تمام مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

جمعرات 25 مئی 2023 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2023ء) پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی میٹرو پولیٹن کی تمام مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے گئے،کوٹے کے مطابق پی ٹی آئی کے پاس 13 خواتین، 2 مزدور، 2 نوجوان اور 2 اقلیت کی نشستیں حاصل ہیں،پی ٹی آئی کی جانب سے میٹرو پولیٹن میں 15 خواتین، 3 نوجوان، 4 لیبر اور 4 اقلیت کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی اسکروٹنی کا عمل آج سے شروع ہو چکا ہے،جبکہ مختلف ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں پی ٹی آئی نے امیدواروں نے کوٹے کے مطابق مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے، ٹی ایم سی میں 23 خواتین، 5 نوجوان، 4 اقلیت، 4 لیبر اور 3 معذور کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئی