}ا سسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ کا ایرانی پیٹرول پمپس پر چھاپہ

پیٹرول اور ڈیزل کی گیج اور نرخ چیک کئے ،ایرانی ڈیزل 177 اور پیٹرول 180 روپے میں فروخت کیاجائے،ہدایت

ہفتہ 27 مئی 2023 20:05

7 قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2023ء) اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ کا ایرانی پیٹرول پمپس پر چھاپہ ۔پیٹرول اور ڈیزل کی گیج اور نرخ چیک کئے گئے۔

(جاری ہے)

ایرانی ڈیزل 177 اور پیٹرول 180 روپے میں فروخت کیاجائے تیل مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ نے لیویز جوانوں کے ہمراہ ایرانی پیٹرول پمپس کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کے یونٹس اور نرخ چیک کئے ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کردیا گیا لہذا قلات میں ایرانی ڈیزل 177 اور پیٹرول 180 روپیہ میں فروخت ہوگا پیٹرول اور ڈیزل مہنگا فروخت کرنے والے پمپ مالکان کے خلاف سخت کارروائیکی جائیگی ضلعی انتظامیہ قلات عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :