پنجاب میں گریڈ 17سے 20 کے 93افسران تبدیل ، کئی او ایس ڈی بنا دئیے گئے

سیکرٹری محکمہ ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ظفر اقبال کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس سہیل اشرف سیکرٹری ہائوسنگ ،ناصر اقبال ملک ایم ڈی ٹور از م ڈویلپمنٹ کارپوریشن تعینات آفتاب احمد کو سپیشل سیکرٹر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ،ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر سعیدہ ملیکہ کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات

ہفتہ 27 مئی 2023 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2023ء) پنجاب حکومت نے گریڈ 17سے 20کے 93افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ، کئی افسران کو او ایس ڈی بھی بنا دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری محکمہ ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد ظفر اقبال کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ،سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس سہیل اشرف کو تبدیل کر کو سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،ناصر اقبال ملک کو مینیجنگ ڈائریکٹر ٹور از م ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب،آفتاب احمد کو سپیشل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ،ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر سعیدہ ملیکہ کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ،ممبر وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم مسز عنبرین ساجد کو ممبر ( انکوائریزIV)ایس اینڈ جی اے ڈی ،ڈی آئی جی مانیٹرنگ محکمہ جیل خانہ جات طارق محمد خان بابر کو ممبر وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم ،سپیشل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس عمران حامد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ،مینیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن مس حمیرا اکرام کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ،ڈائریکٹر جنرل (ریکلیمیشن اینڈ پروبیشن )محکمہ داخلہ مس شیریں ناز کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ،مینیجنگ ڈائریکٹر ریسور س مینجمنٹ اینڈ پالیسی یونٹ مس نیلم افضال کو ڈائریکٹر جنرل (ریکلیمیشن اینڈ پروبیشن )محکمہ داخلہ ،تقرری کی منتظر مس سلمہ سلمان کو مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ریسورس مینجمنٹ اینڈ پالیسی یونٹ،سیکرٹری ( سیٹلمنٹ اینڈ کنسولیڈیشن)بورڈ آف ریو نیو رانا شوکت علی کو ممبر ( جوڈیشلVIII)بورڈ آف ریو نیو ،چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ غلام صغیر شاہد کو سیکرٹری ( سیٹلمنٹ اینڈ کنسولیڈیشن)بورڈ آف ریو نیو ، ممبر ( انکوائریز IV)ایس اینڈ جی اے ڈی رافد احمد ملہی کو ممبر جوڈیشل تھری بورڈ آف ریو نیو، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ صائمہ کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی ڈسپوزل پر بھجوا دیا گیا ، انہیں چیف سیکشن پی اینڈ ڈی بورڈ پنجاب تعینات کیا جائے گا، تقرری کی منتظر زینب خان کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ،ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس کیپٹن (ر) رضوان قدیر کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ جنوبی پنجاب ، ایڈیشنل سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ براق اللہ خان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے،عامر حسین غازی کو ایڈیشنل سیکرٹری پی ایم آر یو ، آئی اینڈ سی ایس اینڈ جی اے ڈی،رضوان شریف کو مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت ملک عبد الوحید کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے،محمد ارشد منظور اورمحمد اعجاز جوئیہ کی خدمات ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائنز اینڈ منرلز پنجاب کے سپرد، محمد انجم نوید کو ایڈیشنل سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ، غلام یاسین کو ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس جنوبی پنجاب،تقرری کے منتظر محمد حسان احسن کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ، تقرری کے منتظر محمد شوجین وستر و کو ڈپٹی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، تقرری کے منتظر امیر تیمور کو ڈپٹی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،ایڈیشنل سیکرٹری پی ایم آر یو ،آئی اینڈ سی خواجہ محمد سکندر ذیشان کو ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس،کیپٹن (ر) وقاص راشد کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ احمد عثمان جاوید کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ عمران حسین رانجھا کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے، تقرری کے منتظر محمد نواز گوندل کو ڈائریکٹر( لینڈ ریکارڈز) بورڈ آف ریو نیو،ڈائریکٹر ( ایڈمن اینڈ فنانس) پی ایچ اے ملتان محمد اختر منڈھیرا کو ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب،سیکرٹری ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ضمیر حسین کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے فیصل آباد،محمد ارشد کو ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریو نیو ) جھنگ طارق حسین کوایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) سیالکوٹ احمد رضا سورا کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریو نیو ) جھنگ ،سید اسد رضا کاظمی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) سیالکوٹ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ خرم شہزاد بھٹی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) جھنگ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( ہائوسنگ) ایل ڈی اے سید منور عباس بخاری کی خدمات ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کے سپرد،پرسنل سٹاف آفیسر وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( ہائوسنگ) ایل ڈی اے، ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ مس ساریہ حیدر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خوراک مس عفت النساء کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ،آصف محمود کی خدمات ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے سپرد،ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ مدثر احمد شاہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( ٹیکنیکل) پنجاب فوڈ اتھارٹی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( ٹیکنیکل) پنجاب فوڈ اتھارٹی احد ڈوگر کو ڈپٹی سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ،ڈپٹی سیکرٹری لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ عبد الرزاق علی ڈوگر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ، سیکرٹری پنجاب کوآپریٹو بورڈ آف لیکوڈیشن کامران رشید کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے، محمد انور کو سیکرٹری کوآپریٹو بورڈ آف لیکوڈیشن،تقرری کے منتظر احسن منیر بھٹی کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن ،اے آئی جی/انسپکشن سی پی او پنجاب اسد مظفر کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن کے سپرد،ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ظہور حسین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بہاولنگر تعینات کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سجاد محمود بابر کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر ( ایچ کیو ) فیصل آباد محمد حیدر کو تبدیل کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ، سیکشن آفیسر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سید تمسیل عباس کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر بھکر تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر خانیوال عبدالحنان خان کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چٹھہ احمد نوید کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر خانیوال تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر ( ایچ آر اینڈ کوآرڈی نیشن ) اوکاڑہ محمد زاہد اقبال کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر کلر کوٹ محمد عابد شبیر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل ذوالفقار علی خان کو اسسٹنٹ کمشنر کلر کوٹ تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر ( ریونیو ) بہاولپور غلام مرتضیٰ کو اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ ماجد بن احمد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ، اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر اینڈ کوآرڈی نیشن ) حافظ آباد اشفاق احمد کو اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد اشفاق رسول کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد اویس سرور کو اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد تعینات ، تقرری کے منتظر رانا امجد محمود کو اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ، اسسٹنٹ کمشنر لیہ مبارک علی رضا کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ، اسسٹنٹ کمشنر ( ایچ آر اینڈ کوآرڈی نیشن ) سرگودھا حارث حمید کو اسسٹنٹ کمشنر لیہ تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر روجھان مجاہد عباس کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور ( صدر ) تعینات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ایف اینڈ پی ) بہاولنگر احمد سلیم کو اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عثمان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ، اسسٹنٹ کمشنر ( ریونیو ) سرگودھا عامر محمود کو اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر جھنگ ذوہیب احمد انجم کی 60 روز کی رخصت منظور،اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور سرمد علی کو اسسٹنٹ کمشنر جھنگ ، اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ محمد شکیب سرور کو اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر راجن پور فرحان مجتبیٰ کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ، اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو ) ڈی جی خان محمد عامر کو اسسٹنٹ کمشنر راجن پور تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان مس عنزہ عباسی کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر دینہ تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر (جنرل ) ساہیوال وقاص ظفر کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان ، سب رجسٹرار گوجرانوالہ ( صدر ) غلام مصطفی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ، سب رجسٹرار سیالکوٹ ( ون ) محمد اکرم کو سب رجسٹرار گوجرانوالہ ( صدر ) تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر ( ایچ آر اینڈ کوآرڈی نیشن ) سیالکوٹ مس عاصمہ خیل کو سب رجسٹرار ساہیوال l ،سب رجسٹرار گوجرانوالہ (سٹی ) عثمان سکندر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ، جنرل اسسٹنٹ (ریونیو ll)لاہور )شفیق احمد کو سب رجسٹرار گوجرانوالہ ( سٹی ) تعینات ،اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو ) فیصل آباد طارق محمود گوندل کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ، مس ماہم مشتاق کو اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو ) فیصل آباد تعینات ، سب رجسٹرار روالپنڈی (اربن l) سید اسد عباس شیرازی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ، کلیکٹر ( کنسولیڈیشن ) گجرات اعجاز احمد کو سب رجسٹرار راولپنڈی ( اربن l) تعینات ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ عادل عمر کو اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر اینڈ کوآرڈی نیشن ) چکوال محمد افضال چوہدری کو اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ تعینات کر دیا گیا ۔