ہالی ووڈ والا انداز،برطانیہ میں قیدی پولیس سے بچ کر فرار

قیدی نے افسر کے چہرے پر گھونسہ بھی مارا اور پھرآرام سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

منگل 30 مئی 2023 12:59

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2023ء) برطانیہ میں ہالی ووڈ فلموں کے انداز میں ایک فرار قیدی دوبارہ پولیس حراست سے بچ کر فرار ہگیا۔ اتفاق سے کسی راہگیر نے اپنے موبائل فون کے کیمرے سے قیدی کے فرار ہونے کے مناظر کو فلما لیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق راہزنی اور ڈکیتی میں سزا یافتہ ایک قیدی کو تھانے سے جیل منتقل کیا جا رہا تھا کہ پولیس کی کار سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور سب وے سٹیشن میں گھس گیا۔

ایک پولیس افسر اس کی تلاش میں سب وے سٹیشن میں پہنچا اور اس نے ہر اس شخص کو بلایا جو اس کے بارے میں کچھ جانتا تھا۔ تاکہ فرار قیدی کو دوبارہ گرفتار کیا جا سکے۔سب وے سٹیشن پر قیدی پولیس کے ہاتھ آگیا تاہم اس نے ہالی ووڈ فلموں کے انداز میں پولیس افسر کو گھونسہ رسید کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔