فیصل آباد، چو ری ،ڈکیتی وراہزنی کی 90سے زائد وارداتیں، ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار

منگل 30 مئی 2023 13:03

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2023ء) فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چو ری ،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ، 90سے زائد وارداتیں ، وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے طابق نورشاہ ولی دربار کے قریب فہد علی سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ چناب کلب چوک کے قریب حسنین علی سے 30ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ جمیل پارک فوجی چوک کے قریب بابر حسین کے گھر کے تالے توڑ کر سات لاکھ کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان چور لے گئے‘ بشیر ٹائون کے قریب لیاقت علی سے 18ہزار روپے‘ فون‘ بسم الل? چوک کے محمد عمر سے 85ہزار روپے‘ فون‘ صدربازار کے محمد سعد سے ایک لاکھ روپے‘ فون‘ محمد نعمان کی اہلیہ سے پرس چھین لیا گیا‘ مرضی پورہ میں یوسف کی دکان کا صفایا کر دیا گیا‘ رضاآباد میں احسان سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ رفیق کالونی کے علی رضا سے 20ہزارروپے‘ فون چھین لیا‘ 199 رب کے انعام الحق سے نقدی‘ فون‘ پرائم کیئر ہسپتال کے باہر سے مزمل حسین‘ حسیب چوک سے عقیل ظفر‘ 214 رب سے اظہر سے نقدی‘ فون لوٹ لیا‘ گٹ والا کے قریب منصوب سے 64ہزار روپے‘ فون‘ فیضان مدینہ چوک کے صفدر‘ خیابان کالونی کے نکاش احمد سے 80ہزار روپے‘ کوہ نور سٹی سے رضوان سے 50ہزار روپے‘ احمد آباد کے صدیق مسیح سے 30ہزار روپے‘ اقصیٰ ٹائون کے عابد سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ گرین ٹائون کے جاوید علی‘ مسلم ٹائون کے علی رضا سے نقدی‘ فونز‘ حاجی آباد کے قریب عمران علی سے رکشہ چھین لیا‘ سرگودھا روڈ پر عاصم علی سے نقدی‘ فون‘ ایف ڈی اے سٹی میں ڈاکٹر شفیق کے گھر کا صفایا کر دیا‘ گارڈن محلہ کے غلام رسول سے 85ہزار روپے‘ فون‘ حسن چوک میں حسنین علی‘ محلہ حیدرآباد کے کامران‘ نشاط آباد میں وقاص احمد تاجر سے 4 لاکھ کا مال لوٹ لیا‘ باوا چک کے قریب شکیل سے 16ہزار روپے‘ فون‘ ظفر کالونی میں شوکت سے ایک لاکھ 85ہزار روپے‘ فون‘ واپڈا سٹی کے قریب ندیم علی سے نقدی‘ فون‘ 127 رب کے ذیشان سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ پیپلزکالونی نمبر2 کے بابر حسین سے نقدی‘ فون‘ فردوسیہ مسجد کے قریب غلام رسول سے 35 ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ چلڈرن ہسپتال کے قریب ارسلان سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ مائی مستانی روڈ پر سرور سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 70 ج ب کے بلال سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 67 ج ب کے ابوبکر سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 80 ج ب کے رضوان سے 75ہزار روپے‘ فون‘ 61 ج ب میں سعید سے 80ہزار روپے‘ فون‘ 82 ج ب میں نوید اسلام سے 90ہزار روپے‘ فون‘ 63 ج ب کے عثمان سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ سیم نہر کے قریب امجد علی سے 70ہزار روپے‘ فون‘ 436 گ ب کے توقیر‘ 435 گ ب میں شاہد خان کے گھروں کا صفایا کر دیا گیا‘ 384 گ ب میں غلام محمد کے گھر سے زیورات‘ نقدی‘ 282 گ ب میں شاہد نذیر کی دکان‘ 105 رب میں قاسم‘ انٹرلوپ فیکٹری کے قریب عدنان سے نقدی‘ فون لوٹ لیا‘ 97 رب میں شمس سے 63ہزار روپے‘ فون‘ 59 رب میں عدنان سے 45ہزار روپے‘ فون‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے سجاد احمد سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ 403 گ ب کے ناصر کے ڈیرہ سے نوید‘ 608 گ ب کے یٰسین سے 55ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ تاندلیانوالہ کے تنویر حسین‘ حاجی خالد محمود کے ڈیرے سے مویشی چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ 136 گ ب کے میاں جواد کے ڈیرہ سے پیٹرانجن‘ 216 گ ب کے خلیل احمد کے ڈیرے سے لاکھوں کے بچھڑے چور لیکر فرار ہو گئے، جبکہ کارخانہ بازار سے شکیل‘ ضلع کچہری سے وسیم رسول‘ نڑوالا روڈ کے ذیشان‘ شہباز ٹائون کے کاشف اکرم‘ بائو والا بسم الل? چوک کے عمران‘ شہباز ٹائون کے علی اصغر‘ رانا ذوالفقار علی‘ گرونانک پورہ کے ندیم‘ جامع مسجد اکبر کے بلال اقبال‘ رضاآباد کے اکبر‘ محمد غفران‘ مدینہ آباد کے ساجد‘ گٹ والا پارک سے رضوان‘ کوہ نور پلازہ سے علی اسلم‘ سوشل سکیورٹی ہسپتال سے ذوالفقار علی‘ کوہ نور سٹی سے اسد عطائ الل?‘ گلستان کالونی سے جاوید‘ رسول نگر کے ارسلان‘ ہجویری ٹائون کے ریاض احمد‘ نگہبان پورہ میں عثمان علی‘ محمودآباد کے شہزاد‘ گرین ٹائون سے عبدالشکور‘ نلکہ کوہالہ کے یاسر‘ 7 ج ب کے جنید‘ میثاق المال سے محمد اسلام‘ عثمان ٹائون کے عثمان‘ نشاط آباد میں ذیشان‘ حسیب شہید کالونی کے خواجہ عمران‘ پہاڑی گرائونڈ سے ارحم‘ جنرل ہسپتال سمن آباد سے عثمان شفیق‘ رسالہ روڈ سے منیب احمد‘ گلشن اقبال کالونی سے ساجد‘ دکن پارک کے سجاد‘ 230 رب کے الطاف‘ کوٹ عمر فاروق سے عرفان احمد‘ باقر محلہ سے عمر فاروق‘ اقبال نگر کے وقاص احمد‘ محلہ نورپور کے احسان الحق‘ عابد حسین‘ 102 گ ب کے اختر‘ 266 رب میں بلال‘ 424 گ ب کے وقاص احمد‘ 426 گ ب کے علی‘ 541 گ ب کے آصف‘ کلثوم ہسپتال کے باہر سے عدنان‘ 465 گ ب کے سیف الرحمن‘ ظفر چوک کے نواز کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔