حکومت مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں100فیصد اضافہ کرے،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن

منگل 30 مئی 2023 13:03

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2023ء) حکومت مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوںمیں100فیصد اضافہ کرے، مہنگائی نے غریب سرکاری ملازمین کابھرکس نکال دیا ہے حکومت آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوںمیں 100فیصد اضافہ کرے ۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے ملک کو تماشہ بنا رکھا ہے،عوام سیاسی رسہ کشی سے تنگ ہیں،مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی ہے۔

13جماعتی اتحادی حکومت پی ڈی ایم کے وزیراعظم کا’’مہنگائی اتنی ہے کہ سمجھ نہیں آتا منہ چھپا کر کہاں جائوں‘‘ کا حالیہ بیان ناکامی کا اعتراف ہے۔ملک میں حقیقی تبدیلی مہنگائی کے خاتمے ومعاشی خوشحالی کے لیے حقیقی معنوںمیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (شہید ساقی) کے ڈویڑنل صدر شہباز احمدچٹھہ،جنرل سیکرٹری محسن رندھاوا، سرپرست امجدحسین رندھاوا ،چیئرمین فیصل ہندل، سینئرڈویڑنل صدوراحتشام حسین،منیرحسین گجر،راناانس وکیل،راناخالداوردیگرنے کہاہے کہنے کہاکہ کتنے دکھ و افسوس کی بات ہے کہ فرسودہ نظام اورحکمرانوں کی غلامانہ پالیسیوں کی وجہ سے آج پہلی اسلامی ایٹمی مملکت پاکستان کے عوام بجلی گیس اورصاف پانی کی نعمت سے بھی محروم ہیں۔

(جاری ہے)

جس پارٹی کی70سے اورگزشتہ 15سال سے سندھ میں حکومت قائم ہے اس پارٹی کا چیئرمین کہتا ہے کہ وہ بھی پانی ٹینکر کے ذریعے خریدتا ہے۔چوہدری شہبازاحمدچٹھہ نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات میںمحض معمولی کمی سے عوام کو ئی ریلیف نہیں ملے گا ،پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن ہمارے جو کمی کی گئی ہے وہ آٹے میں نمک کے برابربھی نہیں۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف زدہ حکمران طبقہ سرکاری ملازمین کیلئے مصیبت بن چکے ہیں،ہوشربامہنگائی نے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں،آئندہ بجٹ میں حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوںمیں جو اضافے کرنے کے بیانات آرہے ہیں اس سے کئی گنازیادہ مہنگائی کردی گئی ہے انہوں نے کہاکہ اگرحکمران طبقہ واقعی پاکستان اورپاکستانی اداروںسے مخلص ہے تو اپنی عیاشیاں ختم کرے اورعام آدمی کی طرزپرزندگی گزارے بصورت دیگرملک خدانخواستہ سری لنکا جیسی بھیانک صورتحال میں مبتلاہوسکتاہے ۔

انہوں نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(شہیدساقی)کے عہدیداران کو ہدایت کی وہ فوری طور پر ایپکا کا قیام عمل میں لانے کے لئے متحرک ہوں اور ہرادارے میں یونٹ قائم کیاجائے تاکہ ملازمین کے مسائل کروانے میں آسانی ہو۔