ڈویژنل کمشنر نے ساہیوال نے ٹرکوں کی غیرقانونی پارکنگ ختم کرانے کی ہدایت کردی

منگل 30 مئی 2023 14:54

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2023ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا جھال روڈ اور جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف ٹرکوں کی غیرقانونی پارکنگ کا نوٹس لے لیا۔ سڑک کنارے ٹرکوں کی پارکنگ حادثات کا موجب بن سکتی ہے، کمشنر ساہیوال۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ہدایت اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر شاہ زیب، ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے امیر حیدر، سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین، میونسپل آفیسر غلام عباس، پسپ کے سٹی مینجرمحمد اسجد خان اورانفراسٹرکچر انجینئر حمزہ چوہان نے بھی شرکت کی۔

کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ ساہیوال بائی پاس پر واقع ہاوسنگ سوسائٹیز اور پٹرول پمپس سڑک کے میڈن میں پودے لگائیں اور اسے خوبصورت بنائیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور بائی پاس چوک کی ریماڈلنگ کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جس سے ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے ہائی وے حکام کو ہدایت کی کہ زیر تعمیر جھال روڈ کو مزدور پلی تک بڑھایا جائے۔ انہوں نے جھال روڈ پر ٹرکوں کو پارکنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری آر ٹی اے کو اسے فوری کلیئر کروانے کی ہدایت بھی کی۔\378