سعودی خلائی سائنسدانوں کا 10 روزہ خلائی مشن مکمل، واپسی کا سفر شروع

سعودی خلابازوں کے سائنسی مشن کے اختتام کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر آخری لمحات کو دکھایا گیا ،رپورٹ

بدھ 31 مئی 2023 14:06

سعودی خلائی سائنسدانوں کا 10 روزہ خلائی مشن مکمل، واپسی کا سفر شروع
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2023ء) دس دن کی خلائی تحقیق اور سائنسی تجربات کے بعد سعودی خلاباز ریانہ برناوی اور علی القرنی نے کل منگل کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنا مشن مکمل کیا اور زمین کی طرف واپسی کا سفر شروع کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی اسپیس اتھارٹی نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو کلپ نشر کیا جس میں سعودی خلابازوں کے سائنسی مشن کے اختتام کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر آخری لمحات کو دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دو سعودی خلابازوں اور ان کے ساتھی امریکیوں پیگی وائٹسن اور جان شوفنر کو لے کر ڈریگن نے واپسی کا سفر شروع کیا ہے جس میں پانی تک پہنچنے میں تقریبا 12 گھنٹے لگیں گے۔ سعودی عرب کی اسپیس اتھارٹی نے کہا کہ Ax-2 خلائی مشن جسے 22 مئی کو پہلے سعودی سائنسی مشن کے طور پرشروع کیا گیا تھا وہ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ڈریگن خلائی جہاز جو کہ انسانوں کو خود بخود زمین سے باہر لے جانے والا پہلا خلائی جہاز ہے نے منگل کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے اپنا علیحدگی کا سفر شروع کیا۔ اس نے فضا میں داخل ہونے تک کئی تجربات کیے اور یوں ساحل سے دور بدھ کی صبح فلوریڈا میں اتر گیا ہے۔