روس کے اندر حملوں کی حمایت نہیں کرتے، امریکا

ماسکو ڈرون حملوں کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں،وائٹ ہائوس

بدھ 31 مئی 2023 16:57

روس کے اندر حملوں کی حمایت نہیں کرتے، امریکا
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2023ء) ماسکو ڈرون حملوں پر امریکا نے کہاہے کہ روس کے اندر حملوں کی حمایت نہیں کرتے، ہماری توجہ یوکرین کی مدد کرنے پر ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ماسکو ڈرون حملوں کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں، امریکا کی توجہ یوکرین کے خودمختارعلاقے دوبارہ حاصل کرنے اور مدد کرنے پر ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین نے ماسکو پر 8 ڈرون حملے کیے ہیں، روسی فضائی دفاعی نظام سے تمام ڈرون مار گرائے، حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :