Live Updates

190ملین پائونڈ منتقلی کیس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا میگا اسکینڈل ہے، عرفان قادر

ماضی کی حکومت نے این سی اے کی آنکھوں میں دھول جھونک رقم قومی خزانے کی بجائے سپر یم کورٹ اکائونٹ میں جمع کرادی ،معاون خصوصی احتساب برطانیہ کو پتہ ہوتا کہ رقم کسی شخص کو منتقل ہوگی تو دیتے ہی نہ،تحقیقات کی جائیں سپریم کورٹ نے جائزہ کیو ں نہیں لیا، پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 31 مئی 2023 21:44

190ملین پائونڈ منتقلی کیس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا میگا اسکینڈل ہے، عرفان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2023ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے 190ملین پائونڈ منتقلی کیس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا میگا اسکینڈل ہے ، یہ بہت واضح کیس ہے جس میں کوئی ابہام نہیں،ماضی کی حکومت نے این سی اے کی آنکھوں میں دھول جھونک کر 190ملین پائونڈقومی خزانے میں جمع کرانے کی بجائے سپر یم کورٹ اکائونٹ میں جمع کرادی ، تحقیقات کی جائے کہ برطانیہ سے آئی رقم حکومتی خزانے میں کیوں نہیں جمع ہوئی اور سپریم کورٹ نے اس کا جائزہ کیوں نہیں لیا،برطانیہ کو پتہ ہوتا کہ رقم کسی شخص کو منتقل ہوگی تو دیتے ہی نہ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ میرا ہمیشہ نقطہ نظر رہا ہے اختساب کا بول بالا ہونا چاہیے۔ کسی بھی بے گناہ شحض کو سزا نہیں دینی چاہیے ، احتساب کو جبر اور ظلم کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے، قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف زیر و ٹالرنس پالیسی اپنانا ہو گی، جنہوں نے کچھ نہیں کیا ان کو کسی کیس میں نہیں پھنسانا چا ہتے، ملکی تاریخ میں القاد ر ٹرسٹ کیس کرپشن کا بہت بڑ ا کیس ہے،یہ کیس آج کل بہت مشہور ہے ،آج کے حساب سے یہ 170ارب روپے بنتے ہیں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے اس سکینڈل کی تحقیقات کیں ، ماضی کی حکومت نے این سی اے کے سامنے غلط بیانی کی ،کابینہ نے اپنے فیصلے میں 2 دسمبر 2019 میں کہا یہ پیسہ سٹیٹ آف پاکستان کو جائے گا،برطانیہ کو معلو م ہو ا کہ پیسہ حکومت پاکستان کے خزانے میں جمع ہوا ہے ،سمجھوتے کے تحت حکومتی خزانہ میں جمع ہونیوالی رقم کو سپریم کورٹ کے اکائونٹ میں جمع کرا دیا گیا اور خوب تشہیر کی گئی کہ ہم اتنا پیسہ باہر سے لا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے این سی اے کی آنکھوں میں دھول جھونکی، القادر ٹرسٹ میں ہونیوالی کرپشن کی مثال تاریخ میں کم ملتی ہے ۔190ملین پائونڈ منتقلی کیس میگا اسکینڈل ہے اگر برطانیہ کو پتہ ہو تا کہ یہ رقم اس شخص کو منتقل ہو گی تو وہ یہ رقم دیتے ہی نہ ،قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی اپنانا ہو گی ۔ عرفان قادر کا کہناتھاکہ کہ حقیقت ہے 190ملین پائونڈکی رقم پاکستان کو ملے لیکن حکومتی خزانے میں جمع نہیں ہوئی،اس بات کی تحقیقات کی جائے کہ برطانیہ سے آئی رقم حکومتی خزانے میں کیوں نہیں جمع ہوئی اور سپریم کورٹ نے اس کا جائزہ کیوں نہیں لیا،کابینہ میں پیش کرتے ہوئے اس ایجنڈے کی زبان مبہم لکھی گئی،سپریم کورٹ کا اکائونٹ کیا ریاست پاکستان کا تھا باہر کے ملک نے پاکستان کا پیسہ پاکستان کو دیا لیکن آپ کے اپنے لوگوں نے اسٹیٹ سے چھین لیا،القادر ٹرسٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان، بشریٰ بی بی ،زلفی بخاری اور فرح گوگی کا نام شامل ہے،یہ ایک واضح کیس ہے جس میں کوئی ابہام نہیں ،اس کے بعد 458 کنال القادر ٹرسٹ کی زمین 24کروڑ روپے میں مفت میں حاصل کی گئی، 80کروڑ کے بدلے اگر آپ کو 70یا 80ارب کا فاہد ہ ہوجائے تو اور آپ کو کیا چاہے۔

انہوں نے کہا القادر ٹرسٹ کا معاملہ ایک سادہ سا ہے ۔لیکن اسے پچیدہ بنایا جا رہا ہے ۔ معاملے کی شفافیت کیلئے نیب موجود ہے موجودہ چییرمین نیب سے بہت امید ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں ، القادر ٹرسٹ کے ملزمان کو شامل تفتیشن ہونا چاہئے،نیب عمران خان کو شامل تفتیش کرنا چا ہتا ہے اب تو نیب قانون میں ضمانت کا راستہ بھی کھل گیا ہے ۔عدالتوں میں اس پر بہت لمبی بحث ہوتی ہے لیکن یہ چند منٹ کا کیس ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات