جہانگیرترین کا پارٹی کے قیام کیلئے مشاورتی عمل تیز، 20 کے قریب سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں

بدھ 31 مئی 2023 21:51

جہانگیرترین کا پارٹی کے قیام کیلئے مشاورتی عمل تیز، 20 کے قریب سیاسی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2023ء) جہانگیر ترین نے اپنی پارٹی کے قیام کے حوالے سے مشاورتی عمل تیز کردیا ،ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین نے گزشتہ دو روز کے دوران 20 کے قریب اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں مختلف سیاسی شخصیات کا بھی رابطہ کیاہے،جہانگیر ترین سے خیبر پختونخواہ سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے ،جہانگیر ترین سے سابق رکن قومی اسمبلی اورکزئی جی جی جمالی بھی ملے ہیں جبکہ سابق رکن صوبائی اسمبلی مانسہرہ زر گل خان نے بھی ملاقات کی،ملاقات میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔