وندر کے قریب کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم،دو افراد جاں بحق ،چھ زخمی

بدھ 31 مئی 2023 23:25

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2023ء) وندر کے قریب مین آر سی ڈی شاہراہ لک بدوک کے مقام پر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم،دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ وندر کے قریب آر سی ڈی شاہراہ لک بدوک کے مقام پر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کے نتیجے میں لک بدوک کے مقام پر مین قومی شاہراہ بلاک ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :