فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے تعمیر نو ہونے والا رن وے آپریشنل کردیا

جمعرات 1 جون 2023 00:00

فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے تعمیر نو ہونے والا رن وے آپریشنل کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2023ء) فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے نیا تعمیر ہونے والا رن وے آپریشنل کردیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے )کے مطابق دوبارہ تعمیر کئے گئے رن وے پر پہلی فلائٹ پی کے 224 رات دس بجے اتری۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ائرپورٹ منیجر، سینئر اے ٹی سی او اور پروجیکٹ ڈائریکٹر، اپنی ٹیموں کے ہمراہ موجود تھے۔لینڈنگ کے بعد پائلٹ آن کمانڈ نے پروجیکٹ کو مکمل کرنے پر سی اے اے کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :