عمران نیازی نے 9 مئی کا ملبہ بھی پنے کارکنوں اور پارٹی راہنمائوں پر ڈال دیا،مریم اورنگزیب

جمعرات 1 جون 2023 21:05

عمران نیازی نے  9 مئی کا ملبہ بھی پنے کارکنوں اور پارٹی راہنمائوں پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2023ء) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے امریکہ نے میر ی حکومت گرائی کا جھوٹ گھڑنے والے نے 9 مئی کا ملبہ بھی پنے کارکنوں اور پارٹی راہنمائوں پر ڈال دیا۔۔ امید ہے کہ عشق عمرانی میں جلنے والے پروانوں اور دیوانوں کی اب تسلی ہوگئی ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مجھے جیل میں ڈالیں گے تو ردعمل تو ہونا تھا۔

" پہلا جملہ ،"یہ سب ورکروں اور پارٹی راہنمائوں نے کیا ہے۔" دوسرا جملہ ،یہ انٹرویو نہیں، دوغلے اور جھوٹے کردار کی شخصیت کا آئینہ اور اصل چہرہ ہے۔ یہ ان سب کے لئے سبق ہے جو گمراہ کی گمراہی اور فریب کا شکار ہوئے،ہر غلط کام خود کیا، ہر بار پکڑے جانے پر الزام دوسروں کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ "ون پیج" سے "میں تو بے اختیار تھا"،"امریکہ نے میری حکومت گرائی" سے "محسن نقوی نے میری حکومت گرائی" تک کے جھوٹ گھڑنے والے نے اب 9 مئی کا ملبہ بھی آخر کار اپنے کارکنوں اور پارٹی راہنمائوں پر ڈال دیا ہے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے فسادی کے بھڑکانے پر پاکستان کو جلایا، قومی وقار اور شہدا کی بے حرمتی کی۔ یہی کام اس نے فارن فنڈنگ کا ملبہ پارٹی راہنمائوں پر ڈال کر کیا ایک کروڑ نوکری پچاس لاکھ گھر، سائیفر، تاریخی کرپشن کا ملبہ دوسروں پر ڈالا۔ یہ وہ شخص ہے جس نے آئین، قانون، صداقت اور امانت کی ہر لکیر پارکی۔ ایک سال سے اپنے کارکنوں اور پارٹی راہنمائوں کے دل اور ذہن نفرت کے زہر سے بھر کر سانحہ 9 مئی کرایا۔۔ اب جھوٹ بول رہا ہے کہ میں ذمہ دار نہیں۔ امید ہے کہ عشق عمرانی میں جلنے والے پروانوں اور دیوانوں کی اب تسلی ہوگئی ہوگی۔ یہ ہے وہ محسن کشی جس پر سب لوگ چھوڑ چھوڑ کر جارہے ہیں