Live Updates

جہانگیر ترین کا نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن جانیکا فیصلہ

جہانگیر ترین کی نوازشریف سے ملاقات میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی ، تحفظات دور کرنے پر مشاورت ہوگی

جمعرات 1 جون 2023 22:54

جہانگیر ترین کا نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن جانیکا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2023ء) سیاسی جوڑ توڑ پر ن لیگ کے تحفظات دور کرنے اور مستقبل کی انتخابی حکمت عملی پر مشاورت و انتخابی اتحاد کیلئے جہانگیر ترین نے نوازشریف سے ملاقات کیلیے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے تمام سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ان کے رابطے مکمل ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین کی جانب سے نئی جماعت کی تشکیل کا مشن جاری، تحریک انصاف کے سابق اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز سے رابطے مکمل ہو گئے، اب تک تحریک انصاف کے پچاس سے زیادہ سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ترین گروپ کو اپنی حمایت کا یقین دلا چکے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن سے ایڈجسٹمنٹ یا انتخابی اتحاد کیلئے جہانگیر ترین آئندہ چند روز میں لندن جائیں گے۔

جہانگیر ترین قائد ن لیگ نوازشریف سے ملاقات کرینگے، ملاقات میں ترین گروپ اور ن لیگ کے درمیان آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور تعاون کا طریقہ کار طے کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ن لیگ نے جہانگیر ترین کی حالیہ سرگرمیوں اور جوڑ توڑ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جہانگیر ترین نے وزیر اعظم اور نواز شریف دونوں کو پیغام بھجوایا کہ ان کی سیاسی کوششیں ن لیگ کیلیے نقصان دہ نہیں ہونگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات