پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے 9 مئی کی توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کی خبروں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا

جمعرات 1 جون 2023 23:29

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے 9 مئی کی توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کی خبروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2023ء) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے 9 مئی کی توڑ پھوڑ میں اپنے ملوث ہونے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کے بارے میں پولیس ذرائع سے منسوب چلنے والے نیوز ٹِکرز کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس روز لاہور میں موجود ہی نہیں تھے اور ان کا کسی پارٹی کارکن سے رابطہ کوئی بھی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اتنا کمزور کیس ہے کے بیانیہ بنانے کی خاطر ’ذرائع‘ کا لفظ استعمال کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :