Live Updates

پرویز الٰہی کا کیس پریس کانفرنس کرنے والا نہیں ہے،رانا ثنااللہ

پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے حالیہ دور میں بہت کرپشن کی اور فرح گوگی والا کام بڑے دھڑلے سے کیا گیا، وزیر داخلہ

جمعہ 2 جون 2023 14:45

پرویز الٰہی کا کیس پریس کانفرنس کرنے والا نہیں ہے،رانا ثنااللہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2023ء) :وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ پرویز الٰہی کا کیس محض تحریک انصاف سے علیحدگی کی پریس کانفرنس کرنے والا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے حالیہ دور میں بہت کرپشن کی اور فرح گوگی والا کام بڑے دھڑلے سے کیا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پرویز الٰہی نے ٹھیکوں میں 10 فیصد کا کمیشن اور گرین لینڈ کو براؤن لینڈ کروا کے اربوں روپے بے رحم طریقے سے کمائے ، جہاز کے ذریعے مونس الٰہی نے ڈالرز بیرون ملک منتقل کردیے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پرویز الٰہی کا کیس محض تحریک انصاف سے علیحدگی کی پریس کانفرنس کرنے والا نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات