Live Updates

مراد سعید کی گرفتاری کیلئے خیبرپختو نخوا پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا

پولیس کا سابق صوبائی وزیرعارف احمدزئی کے گھر پرچھاپا ،سابق صوبائی وزیرگھر پر موجود نہیں تھے

جمعہ 2 جون 2023 15:04

مراد سعید کی گرفتاری کیلئے خیبرپختو نخوا پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ..
اسلام آباد /چار سدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا۔مراد سعید کے پی، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق مرادسعید کی پنجاب اور اسلام آباد میں موجودگی کی اطلاع نہیں،ان کی سوات اور بٹ خیلہ میں موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب چارسدہ میں پولیس نے سابق صوبائی وزیرعارف احمدزئی کے گھر پرچھاپا مار البتہ سابق صوبائی وزیرگھر پر موجود نہیں تھے تاہم تلاشی کے بعد پولیس اہلکار واپس چلے گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات