Live Updates

نیب کا مانسہرہ میں کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال پر چھاپہ

سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے دور میں سامان کی خریداری اور محمود خان کے دور میں بھرتیوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 جون 2023 18:06

نیب کا مانسہرہ میں کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال پر چھاپہ
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 جون 2023ء) نیب پشاور نے ادویات کی خریداری کے ریکارڈ کی چھان بین کیلئے مانسہرہ میں کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال پر چھاپہ مارا، نیب ٹیم نے محکمہ صحت کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ جیو نیوز کے مطابق نیب کا مانسہرہ میں کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال پر چھاپہ مارا، نیب نے کنگ عبداللہ میڈیکل ہسپتال سمیت محکمہ صحت کا ریکارڈ چیک کیا۔

نیب 2016 سے 2023 تک ادویات کی خریداری اور سالانہ بجٹ کی تحقیقات کررہا ہے۔ابتدائی تحقیقات میں ادویات کی خریداری میں بے ضابطگیوں کے شواہد ملے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے دور میں ہسپتال کیلئے سامان خریدا گیا تھا۔ سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے دور میں بھرتیوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ کیس قومی احتساب بیورو نے اسکینڈل میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 جون کو طلب کرلیا۔ نیب نوٹس میں 190 پائونڈ اسکینڈل میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 7 جون کو نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 23 مئی کو احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کے سلسلے میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔ اسی طرح سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اثاثہ جات کے علاوہ ٹھیکوں میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ، محکمہ مواصلات نے سابق وزیر اعلی کے دور میں شروع ہونے والے منصوبوں کا ابتدائی ریکارڈ نیب لاہورکو فراہم کردیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ مواصلات نے 2018ء سے 2022ء کا 4 سالہ ریکارڈ فراہم کیا،نیب نے سیکرٹری مواصلات سے 2 جون تک ریکارڈ فراہمی کی ہدایات کی تھیں۔ محکمہ مواصلات نے منصوبوں کے ٹھیکیداروں اور ٹینڈرزکا ریکارڈ بھی نیب کودیدیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات