Live Updates

بزدار نے تو کبھی سیاست کی ہی نہیں تو علیحدگی کس سے اختیار کی منظور وسان عثمان بزدار کے سیاست چھوڑنے سے متعلق بیان پر دلچسپ تبصرہ

جمعہ 2 جون 2023 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2023ء) پیپلز پارٹی کے رہنما مشیر زراعت منظور وسان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاست چھوڑنے سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ مجھے عثمان بزدار کی سیاست چھوڑنے پر دکھ ہوا، دکھ تو یہ ہے کہ بزدار نے تو کبھی سیاست کی ہی نہیں تو علیحدگی کس سے اختیار کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہوتا یوں کہ سیاست بزدار کو چھوڑتی لیکن یہاں تو بزدار نے سیاست چھوڑ دی،سیاست سے بزدار کو تو نقصان نہیں ہوا البتہ سیاست کو بزدار سے نقصان ضرور ہوا، عثمان بزدار تو روحانی طریقے سے پنجاب کے وزیراعلی بنے اور سیاسی طریقے سے فارغ ہو گئے۔

منظور وسان نے کہا کہ جس نے بزدار کو وزیراعلیٰ سے ہٹایا آج وہ اینٹی کرپشن میں اندر اور بزدار باہر ہے، بزدار نے سیاست چھوڑدی پارٹی نہیں کیونکہ وہ پی ٹی آئی میں کبھی تھا ہی نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات