ش*بزدار نے تو کبھی سیاست کی ہی نہیں تو علیحدگی کس سے اختیار کی منظور وسان

ٰ سیاست سے دستبردار ہو نے سے بزدار کو کوئی نقصان نہیں بلکہ سیاست کو نقصان ہوا ہے ، پی پی رہنما

ہفتہ 3 جون 2023 18:10

i بکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2023ء) مشیر زراعت سندھ و پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سیاست چھوڑنے پر دلچسپ انداز میں ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

عثمان بزدار کی سیاست سے دوری پر تبصرہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا کہ بزدار نے تو کبھی سیاست کی ہی نہیں تو علیحدگی کس سے اختیار کی انہوں نے کہا کہ بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے اور سیاسی طریقے سے ہٹائے گئے، جس نے بزدار کو عہدے سے ہٹایا آج وہ اینٹی کرپشن میں اندر ہے ۔ سیاست سے دستبردار ہو نے سے بزدار کو کوئی نقصان نہیں بلکہ سیاست کو نقصان ہوا ہے ۔