نیب نے عثمان بزدار کے دور میں ہونے والی تقرریوں اور تبادلوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا

ہفتہ 3 جون 2023 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2023ء) قومی احتساب بیورو ( نیب )نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ہونے والی تقرریوں اور تبادلوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق سیکرٹری سروسز سے عثمان بزدار دور کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب حکام نے سیکرٹری مواصلات کو 5 جون کو ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق عثمان بزدار پر تقرریوں اور تبادلوں کی مد میں کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔