فرانس میں تعینات لبنانی سفیر پر خواتین سے زیادتی کا الزام

ْ رامی عدوان کی سفارتی استثنی ختم کی جائے تاکہ ان کا ٹرائل ہوسکے،فرانسیسی حکومت کا مطالبہ

اتوار 4 جون 2023 15:50

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) لبنان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ فرانس میں تعینات اپنے سفیر رامی عدوان کے خلاف زیادتی اور تشدد کے الزامات کی تحقیقات کیلئے تفتیشی ٹیم پیرس بھیجے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیرس میں قائم لبنان کے سفارتخانے کی دو سابق ملازمین نے رامی عدوان کے خلاف شکایات کی تھیں جس پر فرانس نے تفتیش شروع کی۔

فرانسیسی حکومت نے لبنانی حکام سے مطالبہ کیا کہ رامی عدوان کی سفارتی استثنی ختم کی جائے تاکہ ان کا ٹرائل ہوسکے۔لبنان کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر وزارت کے سیکریٹری جنرل کی سربراہی میں ایک تفتیشی کمیٹی کو پیرس روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ متعلقہ سفیر سے باز پرس کی جاسکے اور شکایت کنندگان کے بیانات بھی لیے جائیں۔

(جاری ہے)

لبنانی سفارتخانے میں تعینات 31 سالہ سابق افسر نے جون 2022 میں شکایت درج کروائی تھی کہ سفیر نے اپنی نجی رہائشگاہ پر مئی 2020 کے دوران اس کے ساتھ زیادتی کی۔

شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ اس کا سفیر کے ساتھ تعلق تھا اور وہ اس پر روزانہ ذہنی و جسمانی تشدد کرتا تھا۔دوسری متاثرہ خاتون کی عمر 28 برس ہے، انہوں نے پچھلے سال فروری میں شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سفیر نے جنسی تعلقات استوار نہ کرنے پر اسے سلسلہ وار زد و کوب کیا۔سفیر رامی عدوان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کا موکل دونوں خواتین کے ساتھ 2018 سے 2022 کے دوران رومانوی تعلق میں تھا جس میں لڑائی جھگڑا ہوتا تھا۔

متعلقہ عنوان :