Live Updates

شیخ رشید نے عثمان بزدار کو بزدلوں کا امام قرار دے دیا

پیر 5 جون 2023 22:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2023ء) سابق وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بزدلوں کا امام قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

اپنھے بیان یمں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ قاسم کے ابو نے بزدار کیلئے ہمیشہ اسٹینڈ لیا مگر وہ صرف بس اسٹینڈ نکلا۔شیخ رشید نے کہا کہ منحرف ارکان کے سیاسی جوڑ توڑ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) الیکشن میں دھاندلی کرلے تو بھی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ انہوںنے کہاکہ میئر کراچی کے الیکشن میں ریگ مال چلا تو قومی الیکشن میں ریتی استعمال ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات