کوہاٹ،دو مختلف واقعات میں2کان کن جان کی بازی ہارگئے

پیر 5 جون 2023 22:00

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2023ء) کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں کوئلہ کی کانوں میں ایک ہی دن دو مختلف واقعات میں2 کان کن جان کی بازی ہارگئے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق حاجی نسیم جاوید کے کوئلہ کی کان میں لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے ایک کان کن عمرشیرولد محمداسماعیل گرکرموقع پرجاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے واقعہ میں قاسم خیل میں حاجی کبیر زمان کے کوئلہ کی کان میں کام کے دوران ہالج کا کراس ٹوٹنے سے عبدالظاہرنامی کان کن جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق کان کنوں کی نمازجنازہ ادا کرکے دونوں کی میتیں اپنے آبائی علاقہ شانگلہ سوات روانہ کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :