انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز کی ضمانتیں منظور کر لی

بدھ 5 جولائی 2023 23:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2023ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سابقہ ایم پی ایز کی ضمانتیں منظور کر لی۔سابقہ ایم پی ایز پر نو اور دس مئی کو توڑ پھوڑ جلاو گھیراو کے الزامات میں مقدمات درج ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف پشاور کے سابقہ ایم پی ایز ملک واجد اور ارباب وسیم پر نو اور دس مئی کو توڑ پھوڑ جلاو گھیراو کے کئی مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہے جس میں ضمانت کیلئے دونوں سابقہ ایم پی ایز نے انسداد دہشت گردی کے عدالت سے رجوع کیا ہے۔عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملک واجد کی ضمانت میں 8اور اربار وسیم کی ضمانت میں 15جولائی تک توسیع کردی ہے۔