مٹھی میں 12ربیع الاول کی مناسبت سے میٹنگ، سیکیورٹی انتظام سخت کرنے کا حکم

بدھ 20 ستمبر 2023 17:49

مٹھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2023ء) ضلع تھرپارکر میں 12 ربیع الاول کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے متعلق میٹنگ میں تمام مکتبہ فکر کے علما نے شرکت کی، جس میں انہوں نے ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں تھرپارکر پولیس کی سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی تھرپارکر علی مردان کھوسو نے تمام مکتبہ فکر کے علما کے ساتھ 12 ربیع الاول کی مناسبت سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے ماہ ربیع الاول میں نکلنے والے تمام جلوسوں، میلاد اور نعت خوانیوں کو فل پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کروائی۔ ایس ایس پی نے میٹنگ میں موجود تمام ڈی ایس پیز, ایس ایچ اوز اور ڈی آئی بی انچارج کو تمام مکتبہ فکر کے علما کے ساتھ مکمل تعاون اور سکیورٹی دینے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :